ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمار سوامی کی پرجول ریونا سے وطن واپسی اور تفتیش میں تعاون کی اپیل

کمار سوامی کی پرجول ریونا سے وطن واپسی اور تفتیش میں تعاون کی اپیل

Tue, 21 May 2024 17:33:09    S.O. News Service

بنگلورو، 21/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ جنتا دل کرناٹک کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ریونا نے پیر کو اپنے بھتیجے اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرجول ریونا پر زور دیا کہ وہ ہندوستان آئیں اوراپنے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کریں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  ’’میں نے ان (پرجول) سے درخواست کی ہے کہ وہ ہندوستان لوٹ آئیں اور تفتیش میں تعاون کریں۔ میں چاہتا تھا کہ میرے والد (ملک کے سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا) اپیل کریں لیکن ان کی جگہ میں یہ درخواست کررہا ہوں۔‘‘  انہوں نے (دیوے گوڈا) نے تمہاری پرورش کیلئے اپنا مکمل سیاسی کریئر وقف کیا ہے۔ دیوے گوڈا اور پارٹی کارکنان کے احترام میں، میں میڈیا کے ذریعے ان (پرجول) سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 24یا 48گھنٹوں میں ہندوستان واپس آئیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پرجول ریونا جرمنی میں ہیں۔ 27اپریل اور 28اپریل کی شب وہ اپنے سفارتی پاسپورٹ کا استعمال کر کے جرمنی گئے تھے۔30 اپریل کو انہیں جنتا دل سے معطل کیا گیا تھا۔ پرجول ریونا کے چچا کمار سوامی نے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ایچ ڈی دیوے گوڈا کو جنسی ہراسانی کے الزامات سے دور رکھا جائے۔

4مئی کو بنگلورو کی ایک عدالت نے 89 میڈیا اداروں کو جنتا دل (سیکولر) کے دو لیڈروں کو کیس سے جوڑنے والی جھوٹی خبریں شائع کرنے سے عارضی طور پر روک دیا تھا۔ 28 اپریل کو ایچ ڈی ریونا کو کرناٹک پولیس نے جنسی ہراسانی کے معاملےمیں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازیں بنگلورو کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا تھا۔


Share: